جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

انیل کمبلے کا استعفیٰ،ویرات کوہلی بالاخر جواب میں بول پڑے،ڈریسنگ روم میں پاکستان سے شکست کے بعدکمبلے نے کیا ،کیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا(این این آئی) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ ڈریسنگ روم میں ہونے والا معاملہ نجی ہے اور تمام اختلافات کے باوجود بطور کھلاڑی مستعفی ہونے والے کوچ انیل کمبلے کا احترام کرتا ہوں۔دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران صحافیوں کے سوال کے جواب میں کوہلی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں جو ہوتا ہے وہ ایک نجی معاملہ ہے، اس معاملے پر عوامی سطح پر بالکل بھی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک کرکٹر کے طور پر سابق اسپنر کی عزت کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انیل کمبلے سے اختلافات کے بعد 12 ماہ قبل کوچ نامزد ہونے پر مبارکباد کی ٹویٹ ہٹا دی تھی ٗبھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے کا ایک سالہ معاہدہ چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تھا تاہم اس کے فورا بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے انہیں ہی بطور کوچ ٹیم کے ساتھ جانا تھا۔ویرات کوہلی کے ساتھ اختلافات کے بعد ایک اور معاملہ سامنے آیا اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد انیل کمبلے کی جانب سے ڈریسنگ روم میں ایک پلیئر کے ساتھ ہتک آمیز برتاؤکرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد بی سی سی آئی عہدیداروں نے بھی کمبلے کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا اور انہیں مجبوراً مستعفی ہونا پڑا۔۔برطانوی میڈیا نے تجزیہ کیاہے کہ پاکستان کے چیمپئنزٹرافی جیتنے میں دو سال سے جاری ڈومیسٹک ایونٹ پاکستان سوپر لیگ کا بھی بڑا ہاتھ ہے جس سے ٹیم کو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی ملے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے چیمپئنز ٹراف میں پاکستان کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ پاکستان ٹیم چیمئنز ٹرافی میں کم ترین رینکنگ کی ٹیم کے طورپر شریک ہوئی۔اخبار کے مطابق کھلاڑیوں پر کزور فٹنس اور کرپشن اسکینڈلز کے داغ لگے تھے

اور اس پر پہلے ہی میچ میں بھارت کے ہاتھوں 124رنز سے شکست نے ٹیم پر غموں کے پہاڑ ڈھادیئے۔اخبار لکھتا ہے کہ اسی پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنی جیت پر ختم کیا جس میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کو شکست دینے جیسے کارنامے شامل ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی جیت میں جہاں اس کے ناقابل پیش گوئی ہونے کی بات کی جاتی ہے، وہیں اس جیت میں پاکستان سوپر لیگ کا بھی ہاتھ ہے، جو دو سال سے کھیلا جارہا ہے۔

برطانوی اخبارنے فائنل میں فتح گر پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کاتجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ان کی کارکردگی میں پی ایس ایل کی بدولت ہی نکھار آیا۔اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے فخر زمان پی ایس ایل ہی کی دریافت ہیں جہاں وہ اپنی بے دھڑک بیٹنگ اور اسٹروکس کی بدولت سب کی نظروں میں آگئے جبکہ ان کی ٹیم پی ایس ایل کے ناک آوٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…