لندن (آن لائن)برطانوی میڈیا نے تجزیہ کیا ہیکہ پاکستان کے چیمپئنزٹرافی جیتنے میں دو سال سے جاری ڈومیسٹک ایونٹ پاکستان سوپر لیگ کا بھی بڑا ہاتھ ہے جس سے ٹیم کو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی ملے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے چیمپئنز ٹراف میں پاکستان کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ پاکستان ٹیم چیمئنز ٹرافی میں کم ترین رینکنگ کی ٹیم کے طورپر شریک ہوئی۔اخبار کے مطابق کھلاڑیوں پر کزور فٹنس اور کرپشن اسکینڈلز کے داغ لگے تھے اور اس پر پہلے ہی میچ میں بھارت کے ہاتھوں 124رنز سے شکست نے ٹیم پر غموں کے پہاڑ ڈھادیئے ۔اخبار لکھتا ہے کہ اسی پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنی جیت پر ختم کیا جس میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کو شکست دینے جیسے کارنامے شامل ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی جیت میں جہاں اس کے ناقابل پیش گوئی ہونے کی بات کی جاتی ہے، وہیں اس جیت میں پاکستان سوپر لیگ کا بھی ہاتھ ہے، جو دو سال سے کھیلا جارہا ہے۔برطانوی اخبارنے فائنل میں فتح گر پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کاتجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ ان کی کارکردگی میں پی ایس ایل کی بدولت ہی نکھار آیا۔اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے فخر زمان پی ایس ایل ہی کی دریافت ہیں جہاں وہ اپنی بے دھڑک بیٹنگ اور اسٹروکس کی بدولت سب کی نظروں میں آگئے جبکہ ان کی ٹیم پی ایس ایل کے ناک آوٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔
کرکٹ کی مزید خبریں پڑھیں
فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپیانعام دیا جائیگا،فاسٹ بولروہاب ریاض کوبھی انعامی رقم کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر،گرانٹ لوڈن،اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاوراوراظہرمحمود کو 50,50لاکھ روپیملیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپیملیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے مد مقابل ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات لیگ میچ کھیلے گی اور چار ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ (کل) اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا 2 جولائی کو بھارت، چوتھا 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں عائشہ ظفر ،ناہیدہ بی بی ،میرینہ اقبال ،بسمعہ معروف ،جویریہ خان ،سعدیہ نین، فاطمہ عابدی ،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان )،کائنات امتیاز ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،ناصرہ سندھو،غلام فاطمہ ،سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)،صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )،ابرار احمد ( ٹرینر)محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ)،شاہد انور ( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی جیت کے خواب کو عملی شکل دینے کے لئے قومی ٹیم پوری جان لڑادے گی اورتمام کرکٹر ز اپنی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل ہے اور وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے اوردوسرا ٹارگٹ فائنل جیتنا ہوگا ۔
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 جولائی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے اورتربیتی کیمپ میں چار اوپنرز، پانچ مڈل آرڈر بلے باز، پانچ فاسٹ باؤلرز، پانچ سپنرز، چھ آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپر شامل ہیں۔ اوپنرز میں سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق اور صاحبزادہ فرحان، مڈل آرڈر بلے باز میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر اور عمر اکمل، فاسٹ باؤلرز میں عثمان شیروانی، ثمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ اور رومان رائیس، سپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان اور اسامہ میر، آل راؤنڈرز میں عامریامین، فہیم اشرف، عماد بٹ اور حسین طلعت جبکہ وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسن شامل ہیں،نیشنل سلیکشن کمیٹی نے دس ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔