اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ چیمپئن رہنے والا ماضی کا عظیم پاکستانی باکسر آج کاچوکیدار، جانتے ہیں کون ہے؟

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والا ماضی کا عظیم باکسر محمد عظیم بلوچ اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرنے لگا۔اپنے مکوں سے مدمقابل کو چت کرنے والے باکسر عظیم بلوچ اپنوں کی سنگدلی کے ہاتھوں چت ہو گئے۔ پاکستان کو دنیا ئے باکسنگ میں کئی اعزازات دلانے والے باکسر محمد عظیم بلوچ آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

ورلڈ کپ، سیف گیمز اور ورلڈ ملٹری سمیت سات بین الاقوامی چمپئن شپ میں جیتنے والے تین گولڈ، دو سلور اور دو براونز میڈلز بھی کسی کام نہ آئے۔ 53 سالہ محمد عظیم اپنی بے بسی پر روتے رہتے ہیں، کبھی کبھی تو فاقوں کی نوبت آن پہنچتی ہے۔ جس باکسر کو لوگ کامیابیوں پر سلام کرتے تھے آج وہ دوسروں کے لئے دروازے کھولتا ہے۔ عظیم بلوچ کا کہنا ہے کہ نوکری کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھائیں، سندھ سپورٹس بورڈ کے دروازے بھی اس پر بند کر دئیے گئے ہیں۔محمد عظیم بلوچ کو تین بیٹیوں کی شادی اور اکلوتے بیٹے کا مستقبل بھی پریشان کئے رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…