پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سنچری بنانے پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی ،فخر زمان

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کے اوپننگ بیٹس مین فخر زمان نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پربھارتی کپتان ویرات کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنیکی کوشش کروں گا جبکہ بالر شاداب خان نے کہا کہیوراج سنگھ کے آؤٹ ہونے کا یقین تھا اس لیے ری ویو لیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے اوپننگ بیٹس مین فخر زمان نے کہا کہ مردان میں کوئی کرکٹ

اکیڈمی نہیں جہاں پریکٹس کی جاسکے ۔میچ میں کم رنز بنانے پر امی سے بھی ڈانٹ پڑتی تھی۔انھوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے طویل میٹنگ کی ٹیم میٹنگ میں پرامید تھے کہ فائنل جیتیں گے یقین ہو تو اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنچری بنانے پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی۔اطہر اس لیے رن آؤٹ ہوئے کہ میں نے اْن کی آواز نہیں سنی بعد میں ان سے معذرت کی۔ فخرزمان نے کہا کہ وطن واپسی پر جب مردان پہنچا تو ہر طرف لوگ استقبال کیلیے موجود تھے لوگوں کی محبت اور استقبال دیکھ کر اچھا لگاابھی بھی لوگ ملنے آرہے ہیں، بہت خوشی ہورہی ہے زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنیکی کوشش کروں گاانھوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کی کرکٹ کو بہت حد تک تبدیل کیا ۔، شاداب خان نے کہا کہ یوراج سنگھ کے آؤٹ ہونے کا یقین تھا اس لیے ری ویو لیا تھاعماد وسیم نے کہا کہ دوسری ٹیم پررن چیس کرنے کا پریشر ہوتاہے بھونیشور کمار اور بھمرا نے اننگز کے آخری اوورز میں اچھی بولنگ کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…