حافظ قرآن سرفرازاحمد کی کپتانی میں کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم کیوں ہے؟انگلش کمنٹیٹرراب سمتھ نے بڑا دعویٰ کردیا

22  جون‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف برطانوی کرکٹ کمنٹیٹرراب سمتھ نے چیمپنزٹرافی میں زبردست کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں دعوی کیاہے کہ پاکستانی ٹیم انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد سری لنکا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورپھرفائنل میں بھارت کوعبرتناک شکست

دینے والے پاکستانی ٹیم کے بارے میں راب سمتھ نے کہاہے کہ میں پہلے سوچتاتھاکہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں ایک دلچسپ ٹیم ہے لیکن اب مجھے احساس ہواہے کہ یہ ایسابالکل نہیں ہے بلکہ پاکستانی ٹیم توانسانی تاریخ کی دلچسپ ترین ہے ۔معروف برطانوی کمنٹیٹرنے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے حوالے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیاکی دیگرکرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کے برعکس سرفرازاحمد ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں جونہ توگلیمرس ہے اوردنیابھرکے کیمروں کے سامنے بھی اپنے آپ کوانگریزی میں بیان کرنے سے پریشان بھی نہیں ہوتااورنہ ہی شرماتاہے جس کی واضح مثال اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے فائنل جیتاتوسرفرازاحمدنے اس کے بعدمیدان میں اپنے چھوٹے سے بچے کو بھی بہت فخر کےساتھ اپنے بازوں پر اٹھا لیا تھاجبکہ ان کی اہلیہ بھی ساتھ حجاب میں تھیں اوراس طرح سرفرازاحمد نے بہت ہی سادہ اندازمیں دنیاکے سامنے خوشی کااظہارکیا۔راب سمتھ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کاکپتان سرفرازاحمد حافظ قرآن ہے اورہم جانتے ہیں کہ ماہ رمضان کے دوران اللہ تعالی نے کیوں اس کوبہت عزت بخشی ہے کیونکہ وہ ایک سادہ انسان ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سرفرازاحمد چیمپئنز کا چیمپئن ہے اورایسی خصوصیات کسی اورٹیم کے کپتان میں نہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…