جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ‘‘ عہدہ کس قومی ہیرو کو ملنے والا ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رسمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں، مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کرنا ہے ،

شہریارخان نے لندن سے بی بی سی سے کو انٹرویو میں کہا کہ کپتان کی تقرری چیئرمین کا استحقاق ہے اور لگ یہی رہا ہے کہ سرفراز احمد ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے تاہم وہ ہر فیصلے سے قبل مشورہ کرتے ہیں، شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔وہ ایک آدھ ہفتے میں واپس آکر نئے کپتان کا اعلان کر دیں گے، اس میں سرفراز احمد کا نام سرفہرست ہے لیکن رسمی اعلان بعد میں ہوگا۔شہریار خان نے مزید کہا کہ انھوں نے ہی مکی آرتھر کو کوچ مقرر کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کو قائل کیا تھا جن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اسی طرح انضمام الحق کو بھی انھوں نے چیف سلیکٹر مقرر کیا جنہوں نے یہ ذمہ داری بڑی محنت سے نبھائی ہے، شہریار خان نے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفراز احمد کے خلاف حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مایوس لوگ اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ جاتے ہیں۔ اب وہ صفائی پیش کرتے پھر رہے ہیں لیکن جب آپ نے کچھ کہہ دیا تو اس کے بعد صفائی نہیں ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…