جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ پر تبصرے ثانیہ مرزا کو مہنگے پڑ گئے

datetime 21  جون‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جب میچ ہوتو شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزاکوسب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ان کے شوہرسسرال کی طرف سے کھیلتے ہیں جبکہ ان کامیکہ بھارت ہے ۔فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جیت پربھی ثانیہ مرزانے ایک ڈپلومیٹک قسم کابیان دیاانہوں نے چیمپنزٹرافی جیتنے پرپاکستان کومبارک باددی تودوسری طرف اس نے میکے والوں کوبھی خوش رکھا

اورکہاکہ میں ہاکی میں بھارت کی جیت پربھارتیوں کومبارک باددی۔انہوں نے اپنی طرف سے کمال ہوشیاری کامظاہرہ کیالیکن ثانیہ مرزاکوپاک بھارت پریہ تبصرہ کرنامہنگاپڑگیا۔پاکستانی شائقین نے اس مبارک بادکے پیغام کے ردعمل میں کہاکہ ’’بھابھی ‘‘آپ بھارت کی سائیڈنہیں لیں بلکہ واضح اعلان کریں لیکن دوسری طرف پاکستان کومبارکباددینے پربھارتی شائقین نے ان پرتنقید کی کہ وہ بھارتی ہوکرپاکستان کومبارکباددے رہی ہیں اورہماری اپنی ٹیم ہارگئی ہے ۔اورپاکستانی نے لکھاکہ ثانیہ بھابھی اب سیاست نہیں چلے گی ،آج کرکٹ کے میچ کے موقع پرہاکی کی کوئی وقعت نہیں آپ کومعلوم ہے کہ آج فادرزڈے ہے ،اورگندی اولادکی خوب دھلائی کی گئی ہے ۔جبکہ ایک بھارتی سوشل میڈیاکے صارف نے لکھاکہ ثانیہ مرزااپنے جذبات کاصحیح طورپراظہارکریں ،کیاآپ بھارت کی شکست پرغمگین ہیں یاپاکستان کی فتح پرخوش ،کیونکہ پاکستان کے ساتھ سفارتکاری کےلئے بھارت میں آپ سے زیادہ پڑھے لکھے سیاستدان موجود ہیں ۔آپ اپنے جذبات کوواضح کریں ایسے بات نہیں بنے گی کہ سسرال اورمیکادونوں خوش رہیں ۔جواب میں ایک پاکستانی نے لکھاکہ ثانیہ بھابھی آپ کھیل کے ساتھ سیاست کی بھی ماہرلگتی ہیں ،ایک پاکستانی نے یہاں تک لکھ دیاکہ بھارت میں رہنے کےلئے کیاکیاکرناپڑتاہے ۔اسی طرح ایک اورپاکستانی نے بھابھی کومشورہ دیا

کہ آپ نے ایک پاکستانی کے ساتھ شادی کرلی ہے توپاکستان کے میچ دیکھنے کےلئے جارہی ہیں تواب ٹینس بھی پاکستان کی طرف سے کھیل لیں جواب میں ایک بھارتی نے لکھاکہ تم ہاکی جیتنے پرہمیں مبارکبادمت دوکیونکہ پاکستانی ناراض ہوجائیں گے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…