آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت فائنل کے اعدادو شمار جاری کر دئیے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے حیرت انگیز ریکارڈ

21  جون‬‮  2017

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی کی جانب سے فائنلز کے کچھ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔حسن علی آئی سی سی ایونٹ کے 4 میچز میں 3 یا اس سے زیادہ بار 3 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان (ورلڈ کپ 1987) اور شاہد آفریدی (ورلڈ کپ 2011) میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

حسن علی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کسی سنگل ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے ریکارڈ میں ویسٹ انڈیز پیسر جیروم ٹیلر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں جنہوں نے 2006 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔شاداب خان چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اسی فائنل میں سابق کم عمر ترین پلیئر یووراج سنگھ کو ٹھکانے لگایا۔ چیمپئنز ٹرافی میں صرف پاکستان ٹیم نے ہی نوجوان پلیئرز کو ڈیبیو کا موقع دیا۔ اور 3 پلیئرز کو ڈیبیو کروانے والی یہ ٹیم ٹرافی اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہی۔8جون کو پاکستان نے بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 180 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت نے اسی روز ہاکی میں پاکستان کو سب سے بڑے مارجن 1-7 سے ہرایا۔ آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جانب سے 9 چھکے کسی بھی ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن معرکہ میں لگائے گئے سب سے زیادہ سکسر ہیں۔پاکستان کی جانب سے 4 وکٹ پر 338 رنز آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں بننے والا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2007 میں بھارت کیخلاف 2 وکٹوں پر 359 رنز بنائے تھے، دونوں بڑے مجموعے بھارت کے خلاف بنے۔ فخر زمان آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں کیریئر کی اولین سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں، اس سے قبل کلائیو لائیڈ اور فلو ویلس یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں بیٹسمین اس کے بعد کوئی تھری فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…