جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنزٹرافی،بھارت کیخلاف پہلے میچ میں نہ کھلانے پر جنید خان کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 21  جون‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد فاسٹ باؤلر جنید خان کی اپنے آبائی علاقے صوابی آمد شہریوں کی بڑی تعدادنے صوابی موٹر وے انٹر چینج پراستقبال کیا جنید خان نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارنے سے افسوس تو تھا،بھارت کے خلاف فائنل میں جیت سے پچھلے سارے غم بھول گیاتمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کھیلے ہیں بھارت کے خلاف کسی ایک کھلاڑی کو نہیں پوری ٹیم کو ٹارگٹ کیا تھا۔

چیمپینز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے کے بعد فاسٹ بالر جنید خان پاکستان واپس پہنچ گئے جنید خان اسلام آباد سے صوابی انٹرچینج پہنچے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے صوابی انٹر چینج پر میڈیا سے بات چیرت کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر جنید خان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو فائنل جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں فائنل میچ کا پریشر نہیں تھاکپتان نے ہمیں بہت سپورٹ کیاانڈیا کے خلاف پہلے میچ نہ کھیل کر افسردہ تھاپہلا میچ ہارنے کے بعد پلان تبدیل کردیا ٹیم نے فائٹ کیا اور فاینل جیت گئے ۔انڈیا کی بیٹنگ ہمارہ ٹارگٹ تھامیری خواہش تھی کہ کوہلی کو آوٹ کرتا ان کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ جیت کر واپس آئی ہم بھارت کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کھیلے بھارت سے پہلا میچ ہارنے سے افسوس تو تھالیکن فائنل میں بھارت کے خلاف جیت سے پچھلے سارے غم بھول گیابھارت کے خلاف کسی ایک کھلاڑی کو نہیں پوری ٹیم کو ٹارگٹ کیا تھا جنید خان کا کہان تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں کسی ٹیم نے پاکستان سے اچھی کارکردگی نہیں تھی میچز میں بیٹسمین اور بالرز نے بہترین کارکردگی دکھائی چیمپئنز ٹرافی میں ہماری ساری توجہ صرف جیت پر ہی تھی ۔ان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے انشاء اللہ بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں آئے گی

جنید خان کا کہنا تھا کہ پہلی بارایسا ہوا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں کوئی بدمزگی نہیں ہوئی بھارتی عوام کرکٹ کو ہم سے زیادہ سنجیدہ لیتے ہیں عید کے بعد کاؤنٹی کھیلنے جاوں گا



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…