منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باپ ‘ بیٹے کا رشتہ،رشی کپور کے بیان پر بالاخر شاہد آفریدی بھی بول پڑے،بھارتیوں کوآگ لگادی

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی )سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھارت سے میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی اور کامیابی سے بھارت کو باپ اور بیٹے کے رشتے کا بھی پتہ چل گیا ہو گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کپ جیت کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا فتح کر لی، مسلسل جیت کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہو گا، سینئر کھلاڑی اس وقت جائیں جب ان کے پیچھے آنے والا تیار ہو گا۔ آفریدی نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا

کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور جس طرح لوگوں نے قومی کرکٹرز کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال کیا وہ قابل فخر ہے۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے، ہمیں خود بھی کچھ کرنا چاہیے، اچھی نیت ہوتی ہے تو اچھے لوگ مل جاتے ہیں اور اللہ بھی مدد کرتا ہے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن کا مقصد ملک اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے،۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…