اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امید نہیں تھی کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت جائے گا، بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا کہ باپ بیـٹے کا رشتہ کیا ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید نہیں تھی کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیت جائے گا تاہم ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ اب کرکٹ کا انداز تبدیل ہو چکا جس میں فتح کیلئے اچھی بیٹنگ اور بائولنگ بہت ضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کو کرکٹ میں دلچسپی پیدا کرنے کا ایک اہم عنصر مانتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کرکٹ کریز میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور اب بھارت کو بھی باپ بیٹے کے رشتے کا پتہ چل گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سرفراز احمد کو ان کے گھر جا کر جیت کی مبارکباد دیں گے۔