جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’شعیب ملک کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی جیتے‘‘ فخر زمان نے ایسی بات سے پردہ اٹھا دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم میٹنگ میں شعیب ملک کی جذباتی تقریر نے تمام کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی تھی، پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نےجیت کا کریڈٹ شعیب ملک کو دیدیا،

میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نے برطانیہ سے مردان اپنے گھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھارت سے پہلے میچ میں شکست کھا کر ہوٹل واپس پہنچے تو ٹیم مینجمنٹ ، کوچ اور کھلاڑیوں کی ایک طویل میٹنگ ہوئی جس میں شعیب ملک نے نہایت جذباتی تقریر کی جس نے ہماری ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دی ۔ اس میٹنگ میں سینئر کھلاڑیوں، کپتان اور کوچ نے فیصلہ کیا کہ ہم اب پورا ٹورنامنٹ ہی الگ طریقے سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ شعیب ملک چیمپئنز ٹرافی میں اپنی انفرادی کارکردگی سے تو متاثر نہ کر سکے تاہم فخر زمان کے انکشاف کے بعد پاکستانی قوم شعیب ملک کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے اس نازک موقع پر سینئر ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ٹیم کے نیا حوصلہ دیا اور جونئیر کھلاڑیوں کو فائٹ بیک کرنے کا حوصلہ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…