بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سرفراز کے ’’موقع موقع‘‘ گانے نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، بھارتی میڈیا کیا رپورٹنگ کرتا رہا؟

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کاچیمپئنز ٹرافی کی فتح کا جشن بھارتی میڈیا کو ایک آگ نہ بھایا، سرفراز کے موقع موقع گانے نے تن بدن میں آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ، لندن، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا جشن منانابھارت کو ایک آنکھ نہیں بھارہا اور سونے پر سہاگہ کے پاکستان کی فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹرافی کے

ہمراہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ موقع موقع گانا تو جلتی پر تیل کا کام کر گیا ہے۔ زخم چاٹتا بھارتی میـڈیا جس نے پول میچ میں بھارت کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر واویلا مچا رکھا تھا اب بھارتی ٹیم کے فائنل ہارنے اور پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دنیا بھر میں جشن پر بھی باز نہیں آرہا ہے۔ سرفراز احمد کا چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ہزاروں مداحوں کے ہمراہ موقع موقع گانے نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا رکھی ہے جس پر رپورٹنگ، تبصرے کرتے ہوئے وہ اپنی خفت اور ہزیمت کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے سہواگ اور رشی کپور کی جانب سے ’’فادرز ڈے‘‘ٹویٹ اور بیان کا جواب پاکستانیوں اور پاکستانی میڈیا پر دئیے جانے پر بھی اودھم مچا رکھا ہے اور اسے بدتمیزی سے تعبیر کیا جا رہا ہے پر ان سے کوئی یہ پوچھے کہ جب سہواگ اور رشی کپور کی جانب سے بنگلہ دیش کو پوتا، پاکستان کو بیٹا اور بھارت کو باپ کہا جا رہا تھا تو اس وقت یہ بات کیا سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل تھی یا قابل مذمت؟مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے جشن پر تو بھارتی میـڈیا اسے غداری قرار دے رہا ہے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی پر اظہار بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ٹی وی چینل پر ایک تجزیہ کار نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہمارے ملک میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا جا رہا ہے اور ہم کچھ نہیں کر پارہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے فتح پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں اور عوام نے شاندار جشن مناتے ہوئے جگہ جگہ آتش بازی اور روایتی گیت گا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے آزادی کے حق میں بھی نعرے بازی کی تھی جس پر بھارتی فوج کو کرفیو لگانا پڑ گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…