منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاندار کار کردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کرکٹ بورڈ نے بھی زبردست اعلان کردیا 

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،شاہینوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اوول کے تاریخی میدان پر بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں عیدالفطر کے بعد شایان شان تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے ،

ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر فخر زمان ،حسن علی ،اظہر علی اور سرفراز احمد کوخصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن خواجہ ندیم احمد نے بھی فاتح عالم کھلاڑیوں کے لئے تقریب کا اہتمام کرنے اور خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے شاہینوں کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے کا اعلان کیا ، میئر کراچی وسیم اختر نے بھی پوری ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…