منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وہ شہر جس نے محمد عامرکی زندگی بدل کر رکھ دی

datetime 20  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عامر نے غلطی کا ازالہ کر دیا، برطانیہ میں کھوئی عزت وہیں سے دوبارہ کما لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں کے دل جیت لئے بلکہ وہ نوجوانوں کیلئے

ایک عمدہ مثال بنا کر بھی ابھرے ہیں۔ یہ انگلستان کی ہی سرزمین تھی جہاں عامر نے دولت کی خاطر رسوائی کما ئی ، ملک سے غداری پر عامر پوری قوم کی نظروں سے گر گئے تھے ۔ غلط طریقے کے انجام سامنے آنے پر عامر نے اللہ کے حضور توبہ کر کے قوم سے معافی مانگی اور سزا پوری ہونے کے بعد واپس میدان میں آگیا۔ سات سال قبل جس شہر نے عامر کو رسوائی کی دلدل میں دھکیل دیا تھا اسی شہر میں عامر کی سچے دل سے توبہ اور پاکستان سے وفا کی اٹھائی دوبارہ قسم نے اس پر انعامات کی بارش کر دی۔عامر نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ گر کر اٹھنے والا ہی اصل کھلاڑی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی بلے بازوں کیلئے محمد عامر ایک ڈرائونا خواب بن کرسامنے آئے اور اپنے پہلے سپیل کے ابتدائی اوورز میں ہی چیمپئنز ٹرافی کی فتح پاکستانی کی جھولی میں ڈال کر شاید دل میں یہ کہا ہو کہ ’’جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘‘۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…