اسلام آبادٍ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر2سال بعد ورلـڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکـٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے سالانہ کانفرنس سے قبل میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی چیمپئنز ٹرافی 2021ءمیں بھارت میں شیڈول ہے تاہم اس کی جگہ 2،2سال کے وقفے سے ٹی ٹونٹی ورلڈ
کپس کروانے کی تجویز زیر غور ہے، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹی وی کمپنیز سے بے تحاشہ منافع کمانے کا باعث بنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زیاد ہ سے زیادہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔16 ٹیموں یا یہاں تک کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ٹی ٹونٹی ایک ایسا ایونٹ ہے جسے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھنا چاہتی ہے۔