لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 2008 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں منعقد ہوئے، جس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی کپتانی سرفراز کے پاس تھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔