پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

’’اس کی آنکھوں سے لگتا تھا کہ آج وہ مجھے مار دے گا‘‘جب معروف آسٹریلین کھلاڑی شعیب اختر کا سامنا کرنے کے بجائے آئوٹ ہونا چاہتا تھا

datetime 18  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق پاکستانی بائولر شعیب اختر جن کی طوفانی بائولنگ سے بڑے بڑے بلے باز ڈرتے تھے ۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی کھلاڑیوں کو اپنی تیز رفتار گیندوں کے ذریعے زخمی بھی کیا ۔ شعیب کی دہشت کھلاڑیوں پر کسی تھی اس کا ذکر بھارت کے معروف کامیڈی شو ’’ٹو نائٹ ود کپل شرما‘‘کے دوران آسٹریلین کھلاڑی بریٹ لی نے ایک قصہ سنا کر کیا۔

بریٹ لی بتاتے ہیں کہ شعیب کا سامنا کرنے کے بجائے کھلاڑی اپنی وکٹ گنوا کر واپس پویلین جانا اپنی صحت کیلئے ضروری خیال کرتے تھےاور ان کھلاڑیوں میں میں بھی شامل تھا۔شو کے میزبان کپل شرما نے جب بریٹ لی سے پوچھاکہ آپ خود ایک تیز رفتار بائولر تھے اور آپ کی تیز رفتار بائولنگ سے بھی کئی کھلاڑی گھبراتے تھے مگر کیا آپ کو بھی کسی بائولر سے ڈر لگا، تو بریٹ لی نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران میں بلے بازی کیلئے کریس پر موجود تھا اور شعیب اختر کی گیند کا سامنا کر رہا تھا ،اس دوران میں بہت زیادہ گھبرایا ہوا تھا اور میرے پسینے چھوٹ رہے تھے ۔شعیب اختر  تقریبا 75فٹ کے فاصلے پر کھڑا میری طرف دیکھ رہا تھا ،شعیب اختر کی آنکھوں سے لگ رہا تھا کہ وہ مجھے آج مارہی دے گا ۔بریٹ لی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے گیند کرانے کیلئے میری طرف بھاگنا شروع کیا اس وقت اس کے کالے بال ہوا سے اڑ رہے تھے،جب شعیب نے گیند کرائی تو وہ سیدھا میرے پیڈپر آکر لگی۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے امپائر سے مجھے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیلئے پرزور اپیل کی، میں جو اس وقت اپنے گھٹنے میں گیند لگنے سے تکلیف محسوس کر رہا تھا واپس پویلین جانے کیلئے پہلے سے ہی تیار تھا مگر بدقسمتی کہ نادان آسٹریلین امپائر نے مجھے ناٹ آئوٹ قرار دیا اور مجھے مزید کریس پر رکنا پڑ گیا۔بریٹ لی کی جانب سے یہ قصہ سن کر کامیڈی شو میں بیٹھے بھارتی حاضرین نے شعیب اختر کو خوب داد دی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…