اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ناصر جمشید اور بکی یوسف کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد ایک اور بڑی خبر

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ سکینڈل ، میچ فکسر ز کے خلاف گھیرا تنگ ، پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیا۔منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے

پاکستان سپر لیگ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں 2 افراد کو گرفتارکئے جانے کی تصدیق کی جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہگرفتار کئے گئے دونوں افراد کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جنہیں 13 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد سے طویل انٹرویو کے بعد انہیں اپریل 2017 تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں گرفتار ہونے والوں میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز ناصر جمشید اور برطانوی بکی یوسف شامل ہیں جنہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جب کہ ناصر جمشید کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے معطل کیا گیا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزامات پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے تھے جب کہ ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزامات پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے تھے جب کہ ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…