بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل، لاہورقلندزکو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست ہوگئی

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں18.4اوورز میں128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیسن روے 27،برینڈن میکولم20، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن 26،26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر ،محمد نواز اور حسن خان نے 2،2انور علی اور ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ کی جانب سے اس شفیق اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد تیسرے ہی اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ کیون پیٹرسن اور کپتان سرفراز احمد بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے وہ بالترتیب 3 اور ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ روسوو 60 جب کہ اسد شفیق 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے محمد عرفان نے 3، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے جیسن روے اور کپتان برینڈ ن میکولم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر 34رنز کے مجموعی سکور پر جیسن روئے 27 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جس کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور برینڈن میکولم 20،فخر زمان11،محمد رضوان اور سہیل تنویر 5،5 اور عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنا ئے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں18.4اوورز میں128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیسن روے 27،برینڈن میکولم20، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن 26،26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر ،محمد نواز اور حسن خان نے 2،2انور علی اور ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…