جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

وسیم اکرم اور وقار یونس آپس میں جھگڑ پڑے۔۔۔معاملہ شدت اختیار کر گیا۔۔وجہ کیا بنی؟

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کے دو عظیم گیند بازوسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ٹویٹر پر ’جنگ‘ چھڑگئی، سابق سپیڈ کنگ وقار یونس کی جانب سے عمر کا طعنہ دینے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی جوابی وار کردیا، پرانے بولنگ پارٹنر کو حقائق درست کرنے کا مشورہ دینے کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم

اکرم نے اپنے ساتھی بولر وقار یونس کے طنز کا جواب دینے کیلیے ٹوئٹر کا ہی سہارا لیا۔یاد رہے کہ وقار یونس نےبدھ کو ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم کو بڑھتی عمر اور یادداشت کی خرابی کی طعنہ دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر پر یہ پیغام دینے کے کچھ دیر بعد وسیم اکرم نے یہ ٹویٹ حذف کر دی۔ وقار یونس نے بدھ کو انڈین اسپنر انیل کمبلے کے نئی دہلی میں 18 برس قبل ایک ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹوں کے حصول کے حوالے سے وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کے تناظر میں ان کے موقف کو غلط قرار دیا تھا۔انٹرویو میں وسیم اکرم نے بتایا تھا کہ کس طرح وقار یونس نے رن آؤٹ ہو کر انیل کمبلے کو 1999 میں نئی دہلی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دس وکٹوں سے محروم رکھنے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے بھارتی بیٹسمین سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں وسیم اکرم کے ایک انٹرویو کی کاپی شائع کی جس میں سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ رن آئوٹ ہو کر کمبلے کو دس

وکٹیں لینے سے روکا جا سکتا ہے جس کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’کسی کے نصیب میں اگر لکھا ہوا ہےتو کوئی کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں کمبلے کی آخری وکٹ نہیں بنوں گالیکن اس کے بعد میں ہی تھا جس نے کمبلے کو اپنی وکٹ تحفے میں دیدی‘۔بعدازاں اس ٹویٹ کے جواب میں وقار نے وسیم کومخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ’ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، وسیم بھائی شاید آپ کی عمر بڑھ گئی ہے‘جس کے جواب میں وسیم اکرم نے ٹویٹ کی کہ ’دوست اپنے حقائق درست کرو اور اگر ہم ’عمر‘ کی بات کرنے لگیں گے تو تم جانتے ہو کہ اس کھیل میں تمہیں ہر بار ہرا سکتا ہوں‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…