دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ 2017کے دوسرے ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب کاآغازہوگیاہے اوراس باراس تقریب میں گزشتہ سال کی نسبت شائقین کی تعدادکئی گنازیادہ ہے ۔اس لیگ کی اہم خصوصیات میں پانچ ٹیمیں جن میں لاہورقلندرز،کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے کپتان اس بارنئے ہیں۔
اسلام آبادیونائیٹڈکے کپتان مصباح الحق اپنی ٹیم کے اعزازکادفاع کریں گے جوکہ گزشتہ پی ایس ایل میں فاتح تھی اورپاکستان سپرلیگ میں یہ پہلاموقع ہوگاکہ ٹورنامنٹ کااہم ترین ایونٹ (فائنل) لاہورمیں7مارچ کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔پاکستان سپرلیگ میں اس سال 1.5ملین ڈالرز ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کوانعام میں دیئے جائیں گے جوکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے آئی سی ایل میں کھیلنے کے معاوضے 2.26ملین ڈالرزکاآدھاحصہ بنتاہے ۔پی ایس ایل میں بہترین بلے بازوں اوربہترین بائولرزکوگرین اورمیرین رنگ کی ٹوپیاں انعام میں دی جائیں گی جبکہ دوٹوپیاں اعزازی طورپرمرحوم سماجی رہنماعبدالستارایدھی کے نام کی جائیں گی ۔پی ایس ایل میں بہترین بلے بازکوحنیف محمدٹرافی ،بہترین بائولرکوفضل محمودٹرافی جبکہ امتیازاحمدٹرافی بہترین وکٹ کیپرکودی جائے گی ۔پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں کل 24میچ کھیلیں گی جوکہ دبئی ،شارجہ اورلاہورمیں کھیلے جائیں گے ۔ٹرافی جیتے والی ٹیم کو7لاکھ ڈالرز،رنرزاپ کو35ہزارڈالرزجبکہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کےکھلاڑیوں کوفی کس 4لاکھ ڈالرزانعام دیاجائے گا۔