لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی کمی کافیصلہ کرلیا جس کے بعد قوی امکان ہے کہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو پہلے نشانہ بنایاجائیگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی کمی پرغورکررہاہے پاکستان ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو16 لاکھ روپے ماہانہ دے رہاہے۔
جبکہ معاون اسٹاف 7سے 8 لاکھ معاوضہ حاصل کررہے ہیں لیکن ان بھاری اخراجات سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے، ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں اور ون ڈے میں آٹھویں نمبر پرہے۔ پاکستان کوورلڈکپ دوہزارانیس میں شرکت کیلئے کوالیفائنگ رانڈ کھیلنا پڑسکتاہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی کارکردگی سے نالاں ہے جو تین سال میں بیٹنگ میں تسلسل نہیں لاسکے ۔ اس لئے گرانٹ فلاورسب سے پہلے نشانہ بن سکتے ہیں فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فٹنس ٹرینر شان ہیز کی پرفارمنس پر بھی سوالیہ نشان ہے اظہرمحمود فاسٹ بولرز کی نوبال تک ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔