پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کے لئے بری خبر۔۔ پابندی عائد کر دی گئی

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی فرانس کے پال پوگبا پابندی کے باعث مانچسٹریونائیٹڈ کیلئے انگلش پریمیر لیگ کے نئے سیزن کے پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) کے مطابق پوگبا کو جووینٹس کی جانب سے کوپا اٹلیا کے دوران ایک میچ پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب انگلینڈ میں منتقل ہوگی۔پال پوگبا نے رواں ہفتے انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ تاریخ کا مہنگا ترین 11 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا تاہم اتوار کو بورنماؤتھ کے خلاف سیزن کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔مانچسٹریونائیٹڈ کے کوچ جوز مورینہو نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں معاہدے کے دوسرے روز اس پابندی کا علم ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ میں یلو کارڑز کے حوالے سے جانتا تھا تاہم مجھے اس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ اگر ایک کھلاڑی کو اٹلی میں پابندی ہوئی ہے تو وہ انگلینڈ میں بھی قابل عمل ہو گی۔انھوں نے کہا کہ’مجھے یہ نہیں معلوم تھا اسی لیے میں فیصلے کا انتظار کررہا تھا ٗپوگبا مانچسٹریونائیٹڈ میں اپنے دوسرے دور کا آغاز 19 اگست کو ساؤتھمپٹن کے خلاف میچ سے کریں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…