ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ٹیم میں عمر گل کی شمولیت،رمیز راجہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی ٗ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہوگیا ہے ٗ ون ڈے ٹیم میں عمر گل کو شامل کرکے رسک لیا گیا ہے۔ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہاکہ ایجبٹسن ٹیسٹ میں برتری لینے کے باوجود پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرنے میں ناکام رہی ٗ سابق کپتان کے مطابق بولرز کی خراب فٹنس، بیٹنگ کا دباؤ میں آنا ناکامی کی وجوہات تھیں البتہ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں اوول کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے اگر باؤنس ملا تو دوبارہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں ٗکرکٹ کے راجہ نے کہاکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو خوش آئند ہے تاہم عمر گل کا انتخاب کرکے رسک لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…