انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن کس پاکستانی کھلاڑی کوآؤٹ کرنا مشکل سمجھتے ہیں؟نام زبان پر لے آئے

10  اگست‬‮  2016

لندن (این این آئی)انگلش کرکٹر اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ حالیہ دور کے پاکستانی بیٹسمینوں میں اظہر علی سب سے بہتر ہیں اور وہ بہت عرصے سے اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔اوول کرکٹ گراؤنڈ لندن سے بی بی سی اردو کے خصوصی فیس بک لائیو میں بات کرتے ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ اظہر کو آؤٹ کرنا ہمارے لیے مشکل ہوجاتا ہے اور اس میچ میں ان کی وکٹ سب سے اہم ہوگی۔اینڈرسن نے کہا کہ اظہر ایک متوازن کھلاڑی ہیں، گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف بولنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔جیمز اینڈرسن نے ون ڈے سیریز کے حوالے سے کہا کہ ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی رہی ہے تاہم پاکستان کے ساتھ کھیلنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔آئی سی سی رینکنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کے لیے رینکنگ اتنے معنی نہیں رکھتی اور وہ اپنے کھیل پر توجہ دیتے ہیں ٗحالیہ دور کے بولروں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اینڈرسن نے کہا کہ پہلے کی نسبت اب زیادہ تیز پچیں بن رہی ہیں اور قوانین بھی اب بیٹسمین کیلئے سازگار ہیں، لیکن ان کا خیال تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی ویسی ہی ہے جیسا کہ پہلے تھی۔آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان 33 سالہ اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یہ سیریز جیتنا اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس سے جو انھیں اعتماد ملے گا وہ مستقبل میں انڈیا اور بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ٹیم کی مدد کرے گا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…