لندن( آن لائن )پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اوول ٹیسٹ میں افتخار احمد کی شمولیت کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ میں اب تک میدان کے اندر اور باہر کھلاڑیوں کا رویہ شاندار رہا، ایجبسٹن میں بھی میزبان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جونی بیئراسٹو یا معین علی کی وکٹ جلد حاصل کرکے جیت بھی سکتے تھے، آخری معرکے میں سرخرو ہوکر سیریز برابر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پرامید ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر کی کمی دور کرنے کیلئے افتخار احمد کو میدان میں اتارنے کا آپشن موجود ہے مڈل آرڈر بیٹسمین اچھی آف اسپن بھی کرسکتے ہیں انگلینڈ کے پاس کئی لیفٹیننٹ ہینڈڈ بیٹسمین موجود ہیں اگر موقع ملا تو افتخار بہترین پرفارمنس دے سکتے ہیں کوچ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے گراؤنڈ کے اندر اور باہر کھلاڑیوں کا رویہ شاندار رہا گرین کیپس میں بہت سے دوست بنائے ہیں پاکستان آخری معرکے میں سرخرو ہوگا طویل ٹور میں ہم سیریز دو دو سے برابر کردیں تو یہ ہمارے لئے بہترین ہوگا پوری امید ہے ٹیم شاندار کم بیک کرے گی ۔