ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کو بڑا دھچکا اہم کھلا ڑی نے انگلش ٹیم میں شمو لیت کا اعلان کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کے لیے سوچنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ائرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں جنید خان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیند خان کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس انگلینڈ کے لیے کھیلنے کی سوچ بچار کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا آدھا خاندان انگلینڈ میں ہے لیکن پاکستان میری پہلی ترجیح ہے’۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ‘2013 میں کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر مجھے بورڈ کی جانب سے پیش کش کی گئی تھی لیکن میں نے اس کو رد کردیا تھا’۔جنید خان نے مئی 2015 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف آخری مرتبہ ایک روزہ میچ کھیلا تھا جس کے بعد وہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے رواں سال جون میں انھیں ان فٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر کیا تھا۔26 سالہ باؤلر نے ان فٹ ہونے کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ فٹنس کس کو کہتے ہیں کیونکہ میں کاکول میں ملٹری بوٹ کیمپ کا حصہ تھا اورلاہور میں فٹنس کیمپ کا بھی حصہ تھے جہاں میں فٹ تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے آخری پریکٹس میچ میں غیرمعمولی باؤلنگ کی تھی اور 7 اوورز میں 22 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی’۔جنید خان نے کہا کہ ‘مجھے فٹنس ثابت کرنے کو کہا گیا تھا اور میں 100 فیصد فٹ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…