جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ،دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیا کرسکتی ہے؟خوشخبری سنادی گئی

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انگلینڈکے ہاتھوں یکے بعد دیگرے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیلئے عالمی نمبر2حتیٰ کہ نمبرون ٹیم بننے کا موقع موجود ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے جس کے پہلے تین میچوں کے اختتام پر میزبان انگلینڈکو 2۔1سے برتری حاصل ہے۔اگر وہ مزید ایک میچ جیت کر 3۔1سے سیریز اپنے نام کرلیتی ہے تو وہ بھارتی ٹیم کو دوسری سے چوتھی پوزیشن پر دھکیلتے ہوئے خودعالمی نمبر2سائیڈ بن جائیگی جبکہ پاکستان ٹیم بدستور تیسرے نمبرپر موجود رہے گی لیکن دوسری جانب بھارت اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جاری ٹیسٹ سیریزکے نتائج صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔اس سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کو ایک ،صفر سے برتری حاصل ہے۔اگر وہ سیریزکے آخرتک اس برتری کوبڑھا نہ سہی محض برقرار ہی رکھ لیتے ہیں تو وہ تیسری پوزیشن پر آجائیں گے جس کے سبب پاکستان کو چوتھے نمبرپر جانا پڑے گا۔دوسری جانب، اگر ویسٹ انڈین سائیڈ کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے یا کم ازکم ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کی تیسری پوزیشن محفوظ ہو جائے گی جبکہ اس صورت میں بھارت کو چوتھے نمبر پر جانا پڑے گا۔یوں ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بچانے کیلئے پاکستان ٹیم کوویسٹ انڈیزکی مدد درکار ہے۔دوسری جانب،اگر پاکستان ٹیم آخری اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز 2۔2سے برابرکرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایک درجہ ترقی پاکر عالمی نمبر2 بن سکتی ہے۔اس کیلئے اْسے ویسٹ انڈیزکی مدد کاضرورت مندنہیں ہونا پڑے گا۔انگلینڈکے خلاف اوول ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں عالمی نمبرون2بننے والی پاکستانی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن کیلئے سری لنکا کی مدددرکار ہوگی جوآسٹریلیاکے خلاف جاری ہوم سیریز کے پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے اگر وہ تیسراٹیسٹ بھی جیت جاتی ہے تو وہ خود ایک درجہ ترقی پانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی نمبرون سائیڈ بنادیگی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…