ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی حتمی قومی سکواڈ کااعلان کر دیا گیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15رکنی قومی سکواڈ کااعلان کردیاگیا ، ٹیسٹ میں فیل پروفیسر کو ایک روزہ کرکٹ میں بھی موقع مل گیا، عمر گل کو سات ماہ بعد نمائندگی ملی، زیرعتاب احمد شہزاد اور عمر اکمل بدستور نظروں سے دور جبکہ محمد عرفان اور انور علی بھی جگہ نہ بنا سکے۔گزشتہ روز پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف 5ون ڈے اور آئرلینڈ کے خلاف 2ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا ۔گوروں کے دیس میں بیٹنگ میں بری طرح فلاپ پروفیسر کو پھر موقع دے دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں دو ففٹیز جڑنے والے سمیع اسلم کو بھی نمائندگی کا انعام مل گیا ہے جبکہ فاسٹ بالر عمر گل کی ٹیم میں سات ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان اظہر علی، شرجیل خان، سمیع اسلم، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، عمر گل، عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔جبکہ احمد شہزاد ، ظفر گوہر ، صہیب مقصود ، اسد شفیق ، راحت علی ، محمد عرفان اور انور علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ پاکستان کپ کے سرفہرست کھلاڑی احسان عادل اور ضیاالحق جنھوں نے بالترتیب 10،10 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن وہ ون ڈے سیریز کے لیے سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آسکے۔قومی کرکٹ ٹیم 18اور20اگست کوآئر لینڈکے خلاف دوون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گی جبکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کاآغاز 24 اگست سے ہوگادوسراون ڈے27اگست کو،تیسراون ڈے30اگست کو،چوتھاون ڈے یکم ستمبرکواورپانچواں ون ڈے میچ4ستمبرکوکھیلاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…