ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شین وارن کی پسندیدہ 2 ٹیموں میں 3پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آئی این پی)سابق مایہ ناز آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں اور موجودہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی پسندیدہ 2 ٹیمیں بنائی ہیں جس میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کمنٹیٹر مچل اتھرٹن اور رمیز راجا نے آسٹریلوی سابق لیگ اسپنر شین وارن کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل 90 کی دہائی اور موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں بنانے کا کہا جس پر انہوں نے 90 کی دہائی کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس میں ان کی جانب سے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے سعید انور کو انہوں نے بطور اوپننگ بیٹسمین اور وسیم اکرم کو بطور کپتان کی حیثیت سے چنا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مچل سلیٹر، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، برین لارا، جیک کیلس، کمار سنگاکارا، شین وار، کٹلی ایمبروز، مرلی دھرن اور گلین میگرا شامل ہیں۔موجودہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں انہوں نے ڈیوڈ وارنر، انگلش کپتان السٹرک کک، جوئے روٹ، ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، اے بی ڈی ویلئر، بین اسٹوک، روی چندرن ایشون، مچل اسٹارک، یاسر شاہ، جیمز اینڈریسن اور مورنی مورکل شامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ کھلاڑیوں میں نہ شامل کئے گئے اپنے پسندیدہ 2 کھلاڑیوں کا بھی نام لیا جسے وہ لسٹ میں شامل نہ کرسکے جن میں جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…