جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

عماد وسیم کی تباہ کن باؤلنگ، ٹیم کے مالک نے خوشی کے عالم میں ایسی حرکت کرڈالی کہ سب حیران رہ گئے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ کٹس (آئی این پی)عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔عماد وسیم جب ایوارڈ لینے آئے تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب خوشی کے عالم میں ان کی ٹیم کے مالک نے انہیں اُٹھالیا،دلچسپ صورتحال پر عماد وسیم حیران رہ گئے۔ کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )کے فیصلہ کن معرکے میں عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، عماد وسیم نے21رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمیکا تلاواز نے 94رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 12.5اوورز میں حاصل کر لیا، جمیکا تلاواز کی جانب سے کرس گیل54،چیڈوک والٹن 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وارنر پارک سینٹ کٹس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گیانا ایمزون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1اوورز میں93رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سہیل تنویر42رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور21رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن اور کیسرک ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جمیکا تلاواز نے ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کرس گیل نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں6چھکے شامل تھے، چیڈوک والٹن 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ عماد وسیم کو میچ اور اینڈرے رسل کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔عماد وسیم جب ایوارڈ لینے آئے تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب خوشی کے عالم میں ان کی ٹیم کے مالک نے انہیں اُٹھالیا،دلچسپ صورتحال پر عماد وسیم حیران رہ گئے۔


!!@@##Emad!!@ by shoaibvideos

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…