دبئی ( نیوزڈیسک) یونس خان دس سال بعد ٹاپ ٹین سے باہر-تباہ کن باؤلنگ کرنے پر انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو انعام مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے جاری آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے خلاف بہترین باؤلنگ کرنے پر جیمز اینڈرسن کو انعام سے نوازا گیا اور ساتھ ہی انگلش بولر رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے رویندرا ایشوین سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ بیٹنگ میں کپتان مصباح الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس سے وہ آٹھویں نمبر پر آ گئے۔ گوروں کے دیس بیٹنگ میں بری طرح ناکام ہونے والے یونس خان کو 2 درجہ تنزلی کا مزہ چکھنا پڑا۔ یونس خان ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔