بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

سلیکشن کمیٹی کا اے ٹیم کے تین چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جولائی  2016 |
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی قومی سلیکشن کمیٹی نے اے ٹیم کے تین چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز چوبیس اگست سے کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے دور ہ انگلینڈ میں چند کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی اس ٹیم کے کم ازکم تین سے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں موقع دینا چاہتی ہے۔پاکستان اے ٹیم کے دور ہ انگلینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں شرجیل خان، مجاہد علی اور کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ میں کارکردگی اچھی رہی ٗ کاؤنٹیوں کے خلاف میچوں میں حسن علی اور محمد نواز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق ان دنوں انگلینڈ میں ہیں جہاں انھوں نے پاکستان اے ٹیم کیمیچز میں تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خود دیکھا ہے جس کے بعد انھوں نے اولڈ ٹریفرڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور ون ڈے کپتان اظہرعلی سے ٹیم کے سلیکشن کے بارے میں بات کی۔ڈسپلن پر ٹیم سے باہر کیے جانے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ٗ ٹی 20 ٹیم میں شاہد آفریدی کو شامل کیے جانے کا بھی کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں سے قبل کہا تھا کہ وہ اس عالمی مقابلے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے تاہم بعد میں انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ تین سے سات اگست تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…