شدید لڑائی, سنگاکارا اور جے وردنے آمنے سامنے وجہ کیا بنی؟ جانئے

27  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا اپنے سابق ساتھی مرلی دھرن کے دفاع میں سامنے آگئے، جنھیں آسٹریلیا کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کرنے پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا اور کرکٹ سری لنکا کی جانب سے مختلف الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔سنگاکارا نے ٹویٹ کی کہ مرلی دھرن سری لنکا کے عظیم بیٹے ہیں، انھیں اپنے دفاع کی کوئی ضرورت نہیں، وہ اپنے ملک سے محبت کرتے اور کسی بھی جگہ کوچنگ یا کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے کیلیے آزاد ہیں، سری لنکا کرکٹ کسی بھی وقت انھیں کوچنگ کیلیے کہے وہ تیار ہوں گے، ان کی کسی بھی دوسری ٹیم کے ساتھ موجودگی دراصل کھیل کو کچھ واپس لوٹانے کیلیے ہے، وہ اپنے ملک کیلیے آن اور آف دی فیلڈ خدمات انجام دے چکے اور اب بھی کسی بھی حیثیت میں کام کرنے کیلیے دستیاب ہونگے، ہمیں ان پر فخر کرنا چاہیے۔
دوسری جانب سری لنکا کے سابق کپتان جے وردنے کو مرلی دھرن پر الزامات دیکھ کر اپنا مشکل وقت یاد آگیا۔ سابق سپر اسٹار اسپنر کو آسٹریلوی ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے پر غدار قرار دیا جارہا ہے۔ جے وردنے نے کہاکہ مجھے سری لنکا کرکٹ کی جانب سے مرلی کیخلاف کمنٹس سن کر بہت مایوسی ہوئی، میں بھی کچھ ماہ پہلے ایسی ہی صورتحال سے دوچار رہا، میں صرف اتناکہوں گا کہ لوگ حالات اور صورتحال دونوں کا ادراک رکھتے ہیں، جب تک بورڈ دونوں سائیڈز کی کہانی نہ سن لیتا اسے کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…