اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی امیرترین کرکٹرزکی سرفہرست تیار پہلے نمبر پر کونسا کھلا ڑی ہے اور کتنے کروڑ وں کا مالک ہے ؟ جانئے

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )محمد حفیظ پاکستان کے گزشتہ سال کے امیر ترین کرکٹر رہے جبکہ امیری کی اس فہرست میں جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کی ہے، سرفراز اپنی آمدن کے حساب سے دوسرے نمبر پر اور اظہر علی تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کی گزشتہ سال کی آمدنی کی رپورٹ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کردی۔محمد حفیظ 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کماکر پاکستان کے امیر ترین کرکٹر رہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہیں، انھوں نے گزشتہ سال 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کمائے۔اظہر علی نے 3 کروڑ جب کہ وہاب ریاض نے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کمائے۔احمد شہزاد 2کروڑ 80 لاکھ، شعیب ملک 2کروڑ 60 لاکھ اور یاسر شاہ 2 کروڑ 74 لاکھ کماکر گزشتہ سال کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل رہے۔مصباح الحق اور یونس خان نے 2 کروڑ 47 لاکھ جب کہ اسد شفیق اور شاہد آفریدی کی آمدنی 2کروڑ کے قریب رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…