جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ جیت گیا، پاکستان کو شکست

datetime 25  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولڈٹریفرڈر (نیوز ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کے پاکستان کو جیتنے کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عامر تھے جو29 رنز بنا کر کرس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے،وہاب ریاض روٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور19 رنز بنائے۔ یاسر شاہ جو معین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے انھوں نے 10 رنز بنائے۔565 رنز کا ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی جب سات کے مجموعی سکور پر شان مسعود ایک رن بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اظہر علی بھی اینڈرسن کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ابتدائی دونوں وکٹیں اینڈرسن نے حاصل کیں محمد حفیظ کو 42 کے انفرادی سکور پر معین علی نے آؤٹ کیا۔یونس خان بھی 28 رنز بنا کر معین علی کو ایک بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مصباح الحق 35 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سرفراز احمد سات رنز بنا کر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق بھی اینڈرسن کا تیسرا شکار بنے اور 39 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 173 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔انگلینڈ کی اننگز کے اختتام پر ایلسٹر کک 76 اور جو روٹ کریز 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے۔ چوتھے دن کے آغاز میں دونوں بیٹسمینوں نے شروع سے ہی کھل کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستانی بولرز ان کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…