پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

محمد حفیظ پرپابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنے باؤلنگ ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ دینے کیلئے تیار

datetime 25  جولائی  2016 |

لاہور (این این آئی)مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب ایک سالہ پابندی کا شکار پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنے باؤلنگ ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہیں ٗآئی سی سی کی جانب سے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل حفیظ پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا خاتمہ رواں ماہ کے آغاز میں ہو گیا ہے اور اب وہ دوبارہ باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں ٗحفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک سال میں دو مرتبہ مشکوک رپورٹ ہوا تھا جہاں ٹیسٹ کے دوران کے بازو میں مقررہ حد سے زیادہ خم آ رہا تھا اور اسی وجہ سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی ٗ35 سالہ آل راؤنڈر اس وقت انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں اور بیٹنگ میں بدترین فارم سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے ان کی ٹیم میں جگہ کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں تاہم باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد حفیظ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں یقیناًکامیاب رہیں گے کیونکہ اس صورت میں پاکستان کو ایک اضافی مستند اسپنر دستیاب ہو سکے گا ٗحفیظ کی پابندی کا خاتمہ 17 جولائی کو ہوا تھا اور پاکستان کو امید ہے کہ مانچسٹر میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر لف بورو میں ہونے والے ٹیسٹ میں حفیظ کامیاب رہیں گے۔قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ لف بورو میں حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا، وہ چونکہ ابھی کہنی کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوئے لہٰذا انہیں باؤلنگ ایکشن پر مزید کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن پر نیٹ میں کام کر رہے ہیں اور وہ پراعتماد ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں ٹیسٹ کیلئے خود کو پیش کر دیں گے۔حفیظ کا بؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ چیمپیئنز لیگ 2014 میں لاہور لائنز کی نمائدنگی کرتے ہوئے رپورٹ ہوا تھا تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے معاملات میں آئی سی سی کی مداخلت نہ ہونے کے سبب ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تاہم اسی سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ کو باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔حفیظ نے اپنے باؤلنگ ایکشن پر کام شروع کیا اور پھر ایکشن کلیئر کرانے میں کامیاب رہے لیکن جلد ہی ان کا ایکشن پھر رپورٹ ہو گیا گزشتہ سال گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا اور وہ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے جس پر آئی سی سی نے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…