مانچسٹر(مانیٹر نگ ڈیسک )مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 489 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے ، انگلش کپتان نے پاکستان کو فالو آن کرانے کی بجائے دوبارہ بیٹنگ کو ترجیح دی اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 98 رنز بنالئے۔
پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ برطانوی کپتان الیسٹر کک کا پاکستان کو فالو آن نہ کروانا ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔۔مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ برطانوی کپتان الیسٹر کک نے موقع ملنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن نہ کروا کرگرین شرٹس پر سے دباؤ کم کردیا ہے ،اگرچہ اب بھی پاکستان کو یہ ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لیے کسی معجزے کی ضرورت ہے تاہم مہمان بلے باز وں کے پاس اب اس ٹیسٹ کو ڈرا کرنے کا سنہری چانس موجود ہے۔
انگلش کپتان کک کی ایسی غلطی جو قومی کر کٹ ٹیم کو فا ئد پہنچا سکتی ہے لیکن اب یہ کر نا پاکستان کیلئے لا زمی ہو گا۔۔۔
25
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں