جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسرا کرکٹ ٹیسٹ،آخری دیوار بھی گر گئی،پاکستان کی نئے آغاز کی تیاریاں

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(نیوزڈیسک) دوسرا کرکٹ ٹیسٹ،آخری دیوار بھی گر گئی،پاکستان کی نئے آغاز کی تیاریاں،مصباح الحق بھی 52رنزن پر آؤٹ، فالو آن یقینی ہوگیا،اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم کے 9کھلاڑی ناقص بلے بازی کی بدولت پویلین لوٹ چکے ہیں جس کے باعث ٹیم پر فالو آن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر ہی شان مسعود آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود 39 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے گزشتہ روز چار وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ بارش کے باعث کھیل متاثر ہونے سے پہلے پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے۔ بارش رکنے کے بعد قومی ٹیم نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق بھی چلتے بنے اور صرف چار رن بنا کر کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد آئے لیکن وہ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ سرفراز احمد 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کو 119 سکور پر آٹھواں نقصان یاسر شاہ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک رنز بنا پائے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب محمد حفیظ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اظہر علی بھی صرف ایک رنز بنا چلتے بنے۔ ان کے بعد باری تھی یونس خان کی جنہوں نے وکٹ کیپر کو کیچ دے کر اپنی وکٹ گنوائی۔ یونس خان نے بھی صرف ایک رن کا معرکہ مارا۔ نائٹ واچ راحت علی بھی زیادہ وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی 589 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پہلی اننگز میں جوروٹ 254، کْک 105، کرس ووکس 58، جونی بیرسٹو 58 اور بین سٹوکس 38 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، محمد عامر نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…