جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسراٹیسٹ،انگلینڈ کی گرفت مضبوط،پاکستان میزبان ٹیم 589رنزکے جواب میں57پرچاروکٹیں گنوابیٹھا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزانگلینڈنے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 589 رنزآٹھ کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکردی،دوسرے روز جو روٹ254رنزکی شانداراننگزکے ساتھ کھیل پرچھائے رہے،ووکس اوربیرسٹو نے بھی نصف سنچریاں سکورکرکے ٹیم کوبڑامجموعہ بنانے میں مدددی،وہاب ریاض نے تین،عامراورراحت نے دو،دو جبکہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ،پاکستان کی57رنزپرچاروکٹیں گرگئیں اسے انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید532رنزکی ضرورت ہے،کرس ووکس نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،وپنرشان مسعود30اورکپتان مصباح الحق ایک رن بناکرکریزپرموجودہیں۔دوسرے روز انگلینڈ نے چار وکٹیں گنوا کر اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 270 رنز کا اضافہ کیا۔جو ئے روٹ 254، کرس ووکس 58، جونی بیرسٹو 58 اور بین سٹوکس 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے کامیاب بولر رہے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ کی اور 29 اووروں میں 89 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈز کے میدان میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ اس اننگز میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکے اور54 اووروں میں 214 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو دوسرے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب نائٹ واچ مین کرس ووکس جو روٹ کے ساتھ سو سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس کا انفرادی سکور 58 رنز تھا۔پاکستان کو دوسرے روز کی دوسری کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے بین سٹوکس کو آؤٹ کیا۔امپائر نے پہلے ان کو ناٹ آؤٹ دیا لیکن پاکستان نے ریفرل لیا جس کے نتیجے میں ان کو کیچ آؤٹ قرار دیا گیا۔بین سٹوکس نے 34 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے کپتان نے589رنزپراننگزڈیکلیئرکرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا ہے۔ پاکستان کو پہلا نقصان 13ویں اوور میں ہوا جب محمد حفیظ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اظہرعلی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے اور صرف ایک رن بناکرووکس کی گیندپراسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔یونس خان بھی صرف ایک رن بناسکے ،انہیں بین سٹوکس نے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔نائٹ واچ میچ کے طورپرآنیوالے راحت علی بھی صرف چار رنزبناکرپویلین لوٹ گئے وہ ووکس کی گیندپربیلنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے روزکے کھیل کے اختتام پرپاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر57رنزبنائے تھے اور اوپنرشان مسعود30اورکپتان ایک رن بناکرکریزپرموجودتھے پاکستان کوبرتری ختم کرنے کیلئے مزید532رنزکی ضرورت ہے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے تین جبکہ بین اسٹوکس نے ا یک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…