جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ نے رنزکاپہاڑ کھڑاکردیا،پاکستانی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی،ابتداء میں ہی بڑا نقصان

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولڈ ٹریفورڈ(نیوزڈیسک)دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ نے رنزکاپہاڑ کھڑاکردیا،پاکستان کو ابتداء میں ہی بڑا نقصان،محمدحفیظ اٹھارہ رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے انہیں ووکس نے روٹ کے ہاتھوں نشانہ بنایا،جبکہ اظہر علی بھی صرف ایک رنز پر ووکس کا ہی نشانہ بنے اظہر علی کا ووکس نے اپنی ہی بال پر آسان کیچ تھاما،589رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 43رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں،انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو نواسی رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلئیر کر دی۔ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں انگلش بلے بازوں نے پاکستانی بولنگ کے بخیے ادھیڑ دیے۔ کپتان الیسٹر کک نے سنچری اور جو روٹ نے ڈبل سنچری داغ دی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچاسی رنز جوڑے۔ الیسٹر کک نے انتیسویں سنچری میں پندرہ زور دار چوکے لگائے۔ جو روٹ نے دوسوچون رنز کی کیرئر بیسٹ اننگز کھیلی۔ اسٹائلش بلے باز نے میراتھن اننگز میں ستائیس چوکے لگائے۔ آل راونڈر کرس ووکس اور وکٹ کیپر جونی بئیر اسٹو نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز چائے کے وقفے کے بعد پانچ سو نواسی رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیر کی۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے تین ، محمد عامر اور راحت علی نے دو، دو شکار کیے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…