ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روس سے چین تک شاہراہ ریشم کار ریلی اس وقت مینگولیا کے سلک وے کار ریلی کوبی ریگستان سے گزر رہی ہے ،قدیم شاہراہ قراقرم (سلک وے) ریلی کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور یہ ریس روس کے شہر قازان سے ترکمانستان کے شہر اشک آباد تک تھی۔ تاہم 2010 سے 2013 تک یہ کار ریلی صرف روس کی حد تک محدود رہی۔ 2016 میں اس ریس کا آغاز ماسکو سے ہوا اور اس کا اختتام بیجنگ میں ہو گا۔2009 سے 2011 تک یہ ریلی ڈاکار ریلی کا حصہ تھی۔سلک وے ریلی ڈاکار ریلی سے طویل ہے۔ 9 جولائی سے شروع ہونے والی اس ریس میں ڈرائیورز 10734 کلومیٹر طویل روٹ پر ریس کریں گے جس میں روس کے جنگلات ہیں تو قزاقستان کے دشت بھی ہیں اور چین کے ٹیلے بھی ہیں۔ یہ ریلی 24 جولائی کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگی
۔اس ریس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’یہ ریس وہ نہیں جیتتے جو تیز چلاتے ہیں بلکہ وہ جیتتے ہیں جن کی گاڑی خراب نہیں ہوتی۔‘سلک وے ریلی کے ڈائریکٹر ویلادیمیر چاگن کا کہنا ہے ’یہ ایک نہایت دشوار کھیل ہے جو دو ہفتے جاری رہتا ہے۔‘اس قسم کی جدید کار ریسنگ کا آغاز 1979 میں پیرس سے ڈاکار ریلی سے ہوا جو صحرائے صحارا سے گزرتی ہے۔ یہ ریلی دشوار ہونے کے باعث کافی مشہور ہوئی جس میں کئی ڈرائیور اپنی جان کھو بیٹھے۔ لیکن اس ریلی کی شہرت اس وقت کم ہوئی جب ریلی کو 2009 میں جنوبی امریکہ منتقل کر دیا گیا۔2016 کی سلک وے ریلی میں 40 ممالک سے ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ اس ریلی کے روٹ پر زیادہ لوگوں کو تجربہ نہیں ہے اور اس میں حصہ لینے کی فیس پانچ ہزار پاؤنڈ ہیں جو کہ ڈاکار ریلی کی فیس سے آدھی ہے۔ابھی تک سلک وے ریلی کا روٹ اتنا دشوار گزار نہیں رہا جتنا ڈاکار ریلی کا ہوتا تھا لیکن کہا جا رہا ہے کہ ڈرائیوروں کا صحیح امتحان اس وقت ہو گا جب وہ چین میں داخل ہوں گے۔
دنیا کی طویل ترین ریس ،فاصلہ کتنا ہو گا؟ جان کر دنگ رہ جائینگے
23
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں