اولڈ ٹریفورڈ(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لیے ہیں،کپتان السٹر کْک کی سینچری کے بعد محمد عامر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں پہلی وکٹ گنوانے کے بعد انگلش کپتان السٹر کْک پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈھال بن گئے،14 چوکوں کی مدد سے سینچری جڑنے میں کامیاب رہے اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے 14 بار چار رنز کے لیے گیند کو باونڈری کی راہ دکھانے والے السٹر کْک کو کلین بولڈ کر کے پولین کی راہ دکھائی۔