اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چیئر مین پی سی بی نے ملا لہ یو سف زئی کو دعوت دیدی ، لیکن کس کام کی ؟ جانئے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن برمنگھم میں ہونے والا ٹیسٹ میچ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی برمنگھم میں مقیم ہیں۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ حوصلہ مندی کی علامت ہیں، انھیں خوشی ہوگی کہ ملالہ ٹیسٹ میچ کے کسی بھی دن مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئیں۔شہریار خان نے کہا کہ انھوں نے پاکستان اے ٹیم کا میچ بھی دیکھا ہے اگرچہ انھیں نتیجے سے مایوسی ہوئی تاہم اس میچ میں شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ نوجوان کرکٹروں کے لیے یہ اچھا دورہ ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی انگلینڈ میں ہیں اور پاکستان اے ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اچھی کارکردگی پر اے ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…