ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یاسر شاہ میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ حتمی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

datetime 21  جولائی  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل بیان سامنے آگیا کہ یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں اور جمعہ سے انگلینڈ کے خلا ف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کھیلیں گے۔یاسر شاہ کی انجری سے متعلق بعض اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈکے ترجمان آغا اکبر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یاسر شاہ کو پریکٹس کے دوران گیند لگی تھی انہیں ٹیم فزیو شین ہائیز نیچیک کرنے کے بعد احتیاطاً اسکین کرنے کے لئے بھیجا تھا جس کے بعد رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ٹیم فزیو پر امید ہیں کہ یاسر شاہ کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…