عمر اکمل کی تصویر پر ویندر سہواگ کا طنزیہ ٹویٹ

21  جولائی  2016

لاہور( آن لائن )عمر اکمل خراب فارم کے سبب قومی ٹیم کا حصہ نہیں اور کرکٹ کے ناخدا خراب کارکردگی کے سبب ‘ینگ اینڈ ٹیلنٹڈ’ کھلاڑی کی پھبتیاں اڑاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ایک غیرملکی کھلاڑی نے ٹوئٹر کا سہارا لے کر ان کا مذاق اڑا دیا۔سابق ہندوستانی کرکٹر نے ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے موجود عمر اکمل کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر ڈالی ہے جس میں وہ چار بلے تھامے کھڑے ہیں۔سابق جارح مزاج ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ نے بچگانہ انداز میں کھڑے عمر اکمل کی تصویر کے ساتھ ازراہ مذاق لکھا ‘میں تو ننھا سا، منا سا، پیارا سا بچہ ہوں۔ ایک ساتھ چار چار بیٹ۔یہ پہلا موقع نہیں کہ وریندرا سہواگ نے ٹوئٹر کا سہارا لے کر کسی پاکستانی کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیا ہو بلکہ اپریل میں پاکستان ٹیم کی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انہوں نے شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘سوری شعیب بھائی، ہاکی میں بھی موقع ہاتھ سے نکل گیا’۔تاہم عام طور پر جذباتی ہو جانے والے شعیب اختر نے اس ٹوئٹ کا تحمل مزاجی سے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویرو بھائی جو کہیں ان کیلئے معافی ہے کیونکہ ان کا دل سونے کا ہے۔واضح رہے کہ خراب ڈسپلن اور کارکردگی کے سبب عمر اکمل پر اس وقت قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ان کی ناقص فارم کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنتی سیریز کیلئے بھی ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…