’’قومی کھیل کو بچانے کی آخری کوشش‘‘ وزیر اعظم نواز شریف میدان میں آ گئے

21  جولائی  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن اوروزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے غیر ملکی دوروں کیلئے 5کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مخدوش مالی حالات کے باعث وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے حکومت سے رواں سال قومی جونیئر اور سینئر ٹیموں کی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت اور تیاریوں کیلئے خصوصی فنڈز مانگے تھے اور اس حوالے سے وزارت نے ایک سمری منظور ی کیلئے وزیر اعظم آفس کو ارسال کی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ہاکی فیڈریشن کو خصوصی فنڈز دینے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذریعے ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ رواں ماہ جرمنی میں جاری جونیئرانڈر۔21ہاکی ٹیم کے دورے ، رواں سال ستمبر میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونیوالے انڈر ۔18ایشیاء کپ ، اکتوبر میں ملائشیا میں ہونیوالی ایشین چیمپینز ٹرافی اور جونیئر انڈر۔21ہاکی ٹیم کے دورے یورپ کیلئے خرچ کرئے گی جو کھلاڑیوں کے ٹریولنگ اور ڈیلی الاونسز کی مد میں خرچ کئے جائینگے ۔
اس ضمن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن نے اپنی تمام توجہ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی پر مرکوز کی ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بھی بحال کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے فنڈز کی منظوری کو ہاکی کی ترقی کیلئے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی قیادت میں فیڈریشن درست سمت کی جانب گامزن ہے اور ہاکی کی ترقی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئینگے ۔ دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز و ایڈمن محمد اعظم ڈار نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو ہاکی فیڈریشن کو فنڈز جاری کرنے کے احکاما ت موصول ہو گئے ہیں ، پاکستان سپورٹس بورڈ کو وزارت خزانہ کی جانب سے پہلے سہ ماہی کا بجٹ جیسے ہی ملے گا فوری طور پر یہ فنڈز ہاکی فیڈریشن کو جاری کر دیئے جائینگے ۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…