نئی دہلی (این این آئی)انڈین ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد 56 برس کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے ہیں۔شاہد کا تعلق بنارس سے تھا اور وہ ایک عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔چند روز قبل انھیں علاج کے لیے بنارس سے دہلی منتقل کیا گیا تھا جہاں بدھ کی صبح انھوں نے آخری سانس لی۔ان کے پسماندگان میں بیوہ پروین شاہد، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔بطور فارورڈ کھیلنے والے شاہد سنہ 1980 کے ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے اور اس کے پانچ سال بعد انھیں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کا بھی اعزاز ملا۔