اولڈ ٹریفورڈ(این این آئی)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور لیگ اسپنر عادل رشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک انجری میں ریکوری کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں ٗ دونوں کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے ٗپہلے میچ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کامیابی کے بعد انگلینڈ نے بھی دوسرے ٹیسٹ کیلئے لیگ اسپنر عادل رشید کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ٗ معین علی کی موجودگی میں انگلینڈ 2 اسپنرز کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میں اتریگی تاہم پہلے ٹیسٹ میں معین علی کی خراب کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ڈراپ بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب انگلش کوچ نے کہاکہ پاکستان کے پاس صرف ایک لیفٹ ہینڈ بیٹسمین ہے اس لیے ہمیں ایک ایسے اسپنر کی ضرورت ہے جو لیگ سائڈ سے بیٹسمینوں کی مشکلات میں اضافہ کرے اس لیے لیگ اسپنر کو شامل کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا ٗ انگلینڈ کے 14 رکنی اسکواڈ میں کپتان السٹر کک، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، جیمز وینس، گرے بیلینس، جونی بیرسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، اسٹوین فن، جیک بال، جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور عادل رشید پر مشتمل ہے۔واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو لارڈز میں 20 سال بعد تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کو 4 ٹیسٹ میں 0۔1 سے برتری حاصل ہوگئی۔